History

ملتان آفریدی۔ ایک انجان آدمی۔

عجب خان آفریدی کے برعکس ، ملتان آفریدی کے بارے میں بہت کم جانا جاتاہے۔ وہ اپنے وطن اور لوگوں کے لئے اپنے وقت کا نامعلوم ہیرو ہے۔ برطانوی راج کے دوران ملتان آفریدی تاریخ کا ایک بہادر بیٹا تھا۔ ملتان آفریدی کا تعلق آفریدی قبیلے ذخاخیل سے تھا۔ وہ ایک بہادر اور ذہین آدمی تھا۔ وہ چاہتا تھا کہ انگریز خیبر ایجنسی سے دور رہیں اور وہ کبھی بھی ان کے حکم یا راج کے تابع نہیں ہوں گے۔
وقتا فوقتا ، وہ پشاور – قلعہ بالاحصار کے قلب میں برطانوی فوجیوں پر حملہ کرتا تھا۔ اس کا مقصد انگریزوں کی سرگرمیوں کو روکنا اور انہیں بھاری نقصان پہنچانا تھا۔ اسی لئے وہ رات کے وقت پشاور میں انگریزوں پر حملہ کرتا تھا اور یہاں تک کہ ان کی قیمتی چیزیں لے کر چلا جاتا تھا۔ اس سے انگریز بہت پریشان ہوئے اور ملتان آفریدی کو برا آدمی اور ڈاکو کے طور پر پیش کیا۔
اس وقت کے برطانوی جنرل نے اپنے جوانوں سے جلد از جلد ملتان آفریدی کو زندہ پکڑنے کو کہا۔ جنرل اس بہادر آدمی کو دیکھنا چاہتا تھا کیوں کہ وہ جاننا چاہتا تھا کہ وہ بغیر کسی خوف کے صرف چند آدمیوں کے ساتھ اتنے کامیابی سے قلعہ حصار پر کیسے حملہ کرتا ہے۔

آخر کار ملتان آفریدی کو پکڑا گیا اور وہ جنرل کے سامنے لایا گیا۔ ملتان آفریدی ایک مختصر قد کا آدمی تھا۔ جب جنرل نے اسے دیکھا تو اس نے کہا واہ ،تو یہ ملتان آفریدی ہے۔ اس کے جوانوں نے جواب دیا ہاں جناب ، یہ ملتان آفریدی ہے۔ جنرل نے کہا ، افسوس کہ میں نے صرف ملتان آفریدی کے بارے میں سنتا لیکن اسے کھبی دیکھتا نہیں۔ یہ چھوٹا آدمی ایسے حملے کیسے کرتا ہے۔ یقینن اس کا دل بہت بڑا ہوگا۔ (لوگوں کے کہنے کے مطابق لیکن اس کا کوئی تاریخی حوالہ نہیں ملا) لہذا وہ ملتان کا دل نکالنا چاہتا تھا اور دیکھنا چاہتا تھا کہ یہ کتنا بڑا ہے۔

ملتان آفریدی نے انگریزوں پر متعدد مواقع پر حملہ کیا تھا لیکن تاریخ کی کتابوں میں ان کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ کیونکہ تاریخ صرف وہی لکھتی ہے جو جیتتے اور مضبوط ہوتے ہیں۔
اور اس طرح ملتان آفریدی اپنے انجام تک پہنچ گۓ۔ اللہ سبحانہ و تعالی ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔

Related Articles

Back to top button