News

م این اے اقبال آفریدی کے زیر نگرانی میں آفریدی اقوام کے مشران کا گرینڈ آفریدی جرگہ

باڑہ..ایم این اے اقبال آفریدی کے زیر نگرانی میں آفریدی اقوام کے مشران کا گرینڈ آفریدی جرگہ کا انعقاد.
آفریدی اقوام اور پشاروی اقوام زمینی حد بندی کی خلاف ورزی اور علاقے میں امن خراب کرنے پر متفقہ فیصلے ضلع خیبر میں زمینی انتقال کرنے پر پچاس لاکھ جرمانہ عائد،
علاقے کے عوام کے حقوق پر سودا بازی قبول نہیں جلد افریدی اقوام کے مشران مزید اہم فیصلے کرینگے، آفریدی اقوام مشران و ایم این اے اقبال آفریدی ارباب جہانگیر اور سابقہ پولیٹکل ایجنٹ کے نگرانی میں حد بندی ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود بھی بار بار شیخان پشاوری قوم کے بعض لوگ حد بندی میں تجاوزات کر رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں امن کو خراب کرنے کو ہوا د یا جا رہا ہے اگر اس بار دخل اندازی کی گئی اور حکومت نے اس بار حدبندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی تو علاقے کی حدبندی کے دفاع کیلئے لاکھوں افراد پر مشتمل پورے اقوام کا لشکر بناکر اپنے قبائل کے حقوق کیلئے لڑینگے اور نقصان کے ذمہ داری حکومت پر عائد ہونگی ۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے اقبال آفریدی نے باڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر باڑہ سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔اس موقع ایس ایچ او باڑہ ملک اکبر اور قومی مشران جانان افریدی سمیت دیگر مشرآن بھی موجود تھے

Related Articles

Back to top button