News

فیصل میڈیکل کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح

آج باڑاہ  میں فیصل میڈیکل کمپلیکس کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی امیر خیبر شاہ فیصل آفریدی ، معروف کاروں کے سینئر رہنماء حاجی ولایت آفریدی ،ڈاکٹر خان عالم ، ڈاکٹر مومین آفریدی، ڈاکٹر ایوب ، ملک ظاہر شاہ، ڈاکٹر جہانگیر اور قومی مشران سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ فیصل میڈیکل کمپلیکس کے قیام سے باڑہ میں صحت کے مسائل اور مشکلات کم ہونگے ۔

کیونکہ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں صحت کے حوالے سے ایک بڑا انقلاب ہے جہاں پر پشاور کی بجائے تمام سہولیات مقامی سطح پر باڑہ کے عوام کو دی جائے گی ۔مشران نے کہا کہ فیصل میڈیکل کمپلیکس کے قیام سے علاقے میں صحت کے حوالے سے مشکلات کم ہونگے جو خوش آئند ہے ۔

اس موقع پر فیصل میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ باڑہ ایک متاثرہ علاقہ ہے جہاں پر صحت سہولیات کو مدنظر رکھ کر فیصل میڈیکل کمپلیکس کا قیام عمل میں لایا جس کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ۔انہوں ممبر صوبائی اسمبلی شفیق سے صحت کارڈ سے علاج معالجہ کا مطالبہ ان کے سامنے رکھ دیا ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے کہا کہ صحت کے حوالے اس طرح ایک بڑے ہسپتال کا قیام ہمارے علاقے کی ضرورت تھی کیونکہ پشاور کے ہسپتالوں میں زیادہ تر ہمارے باڑہ کے قبائل ہوتے ہیں اگر ان کو مقامی سطح پر صحت کے حوالے سہولیات دی جائے تو یہ باڑہ کے عوام کےلئے ترقی اور خوشی کی بات ہے جن کے ساتھ حکومت مکمل تعاون جاری رکھے گا اور کوشش کرتے ہیں کہ فیصل میڈیکل کمپلیکس کو صحت کارڈ پر علاج کی سہولت دی جائے ۔آخر میں شفیق آفریدی ، مولانا اسمعیل اور دیگر قومی مشران نے افتتاح کی فتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔

Related Articles

Back to top button