News

.ضلع خیبر شاہ کس لیویز لائن میں پولیس دربار

ضلع خیبر شاہ کس لیویز لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض کے زیر صدارت پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تینوں تحصیلوں باڑہ. جمرود اور لنڈی کوتل کے پولیس کے سب انسپکٹر اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور دیگر جوانوں نے شرکت کی* اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد نواز ڈی ایس پی ٹریفک مظہر اور تمام چوکیات کے انچارج اور دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ پولیس دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا،ڈی پی او محمد وسیم نے پولیس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور ڈی پی او خیبر تعیناتی میرے لئے ایک اعزاز ہے کیونکہ خیبر پولیس غازیوں اور شہیدوں کی پولیس ہے یہ وردی ہمارے پاس غازیوں اور شہیدوں کی امانت ہے اس وردی کی عزت و وقار کا خیال رکھنا ہم سب پر فرض ہیں،شہدا کے بچو کو بھرتی کرینگے۔سینیارٹی لسٹے مکمل ہوگئی ہے پروموشن میرٹ پر ہونگے ،وسئال کی کمی کو بہت جلد پورا کیا جائگاہ غیر جانبدار ہوکر سہی معنوں میں عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں ہیں اب آپ پولیس کا حصہ ہے اور پولیس میں سب برابر ہیں اس میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے،اپنے جونئیر کے ساتھ اچھے اخلاق رکھے، ہم نے خیبر پولیس کی وقار اور شجاعت کو مزید بلند کرنا ہوگا پاک افغان شاہرہ پر ٹرانسپورٹرز کے مسائل بڑھانا نہیں بلکہ کم کرنے ہیں چوکیات میں اپنی حاضری یقینی بنائے پولیس نظام میں غیر حاضری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائگی، امیر غریب کا فرق خیبر پولیس میں ختم ہوگیا ہیں سب نے ڈیوٹی کرنی ہیں تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او نفری کی زیمدار ہیں وہ انکی حاضری یقینی بنائے زمینی تنازعات میں کوئی بھی فریق نہیں بنے گاہ اگر کوئی بھی اس میں ملوث پایا تو انکے خلاف کارروائی ہوگی، خیبر پولیس قانون کے مطابق بلا تفریق کی کاروائی کریگی زمینی تنازعات میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش ائنگے تمام محکموں کے ساتھ تعاون جاری رکھے، منشیات فروشوں کے ساتھ روابط رکھنے والے اہلکاروں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ایسے اہلکار محکمہ کے لئے بدنامی کا زریعہ بنتے ہیں جس سے محکمہ پولیس کا وقار مجروح ہوتا ہیں،غیر مقامی پولیس افسران کی خیبر میں تعیناتی صرف چند مہینوں کی ہے تاکہ وہ خیبر کے آفیسرز کو ٹرین کرا سکے۔ہمیں خیبر کے تمام اقوام کی خدمت بلا تفریق کی کرنی ہیں اور یہ ہمارا فرض ہے، لوگوں کی جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس ذمہ داری کا ہم نےجواب اللہ کو دینا ہے۔میری کوشش ہےکہ پولیس ملازمین کی وفلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھا سکو،انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے ایک ٹیم بن کر لوگوں کی مدد کرنا ہے تاکہ پولیس پر لوگوں کا مزید اعتماد بحال ہو، تھانہ جات اور پولیس دفاتر میں آنے والے لوگوں کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئے اور انکے مسائل کو بہتر انداز سے سن کر انکی بھرپور قانونی مدد کی جائے۔ ڈی پی او نے دربار میں پولیس کی جانب پیش کیے گئے مسائل کو سنا جنکو انہوں نے موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور بعض کو حل کرنے یقین دہانی کروائی

Credit: What is going in Bara

Related Articles

Back to top button