مغروف خیل اور میرگھاٹ خیل کے مابین تیگہ ۔
آج باڑہ میں ایم پی اے شفیق آفریدی کے حجرے میں قوم اکاخیل کے دو تپوں معروف خیل اور مرگٹ خیل کے درمیان جرگہ کا انعقاد ھوا ۔ یاد رھے کہ معروف خیل اور مرگٹ خیل تپوں کے درمیان کئی عشروں سے زمین پر تنازعہ چلتا آرھا ھے ۔ جس میں خاصی جانی و مالی نقصانات ھوئے ہیں۔ جب اس تنازعہ میں شدت آئی تو ایم پی اے شفیق آفریدی نے آفریدی گرینڈ جرگہ کے زریعے امن و امان کی بحالی کیلئے تیگہ رکھ دیا ۔ آفریدی اقوام پر مشتمل جرگہ کے کئی نشست ھوئے ۔ جو کہ 17 مارچ پر دونوں فریقوں کو آخری ڈیڈ لائن یکم اپریل دیدیا ھے ۔ آج قوم اکاخیل کے باقی تپوں پر مشتمل جرگہ نے بھی مصالحت کیلئے کوشش کی ۔ اور 28 تاریخ پر دونوں فریقوں کو دوبارہ بلالیا ھے ۔ ایم پی اے شفیق آفریدی نے میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہا کہ معروف خیل اور مرگٹ خیل کے درمیان پیچیدہ مسلۂ ھے ۔ لیکن اپنے قومی مشران اور آفریدی مشران کے زریعے اس تنازعہ کو حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے ۔ تاکہ مزید جانوں کا ضیاع نہ ھو ۔
آرٹیکل منجانب: روخانہ سباوون ٹی وی