پی ٹی آئی ضلع خیبر کا جلسہ۔
ضلع خیبر باڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے کا اہتمام ایم پی اے آفس باڑہ میں منعقد ھوا۔ جس میں منتخب نمائندے ممبر قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی، ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد شفیق آفریدی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبد الغنی آفریدی، شاہ خالد آفریدی، خان عالم آفریدی، ڈاکٹر قیوم آفریدی۔ سمیت پارٹی کے دیگر سینئر ورکرز اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے کے پرسنل سیکرٹری جاوید آفریدی نے باڑہ سب ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا گیا ہے جس سے علاقے ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ جلسے کے موقع پر ممبر منتخب نمائندوں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیئے۔منتخب نمائندوں نے اپنے عزام کو دوہرایا ۔ کہ پسمندہ اور محروم علاقوں کو ملک کے دوسروں علاقوں کی طرح برابری کے حقوق دیے جائینگے ۔اور ہر علاقے میں برابری کے بنیاد پر ترقیاتی منصوبوں کا قیام عمل میں لایئنگے۔