.باڑہ سیاسی اتحاد – تعزیتی ریفرنس
شاہ زیب آفریدی قتل کیس میں مجرمانہ غفلت پولیس نظام پر ایک بدنما دھبہ اور بڑا سوالیہ نشان ہے۔ شاہ زیب قتل کیس معاشرے کے پسے ہوئے عوام کی زندہ مثال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار باڑہ بازار میں شاہ زیب شہید کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے کیا ۔ اس اہم موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے رائے دیتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شاہ زیب قتل کیس میں نہ صرف پولیس کی غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال تھا بلکہ اس کے بعد قتل کو جس انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی وہ ناقابل معافی جرم ہے ۔ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء نے مزید کہا کہ تھانہ غریبی کے حدود میں دکانداروں سمیت تاجر یونین کے صدر اکبر خان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ۔ جوڈیشل انکوائری کے سطح پر جامع رپورٹ تشکیل دیا جائے اور اس رپورٹ کے بنا پر ملزمان کے خلاف کارروائی کو عمل میں لائی جائے ۔ اس کے علاوہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بنا پر ان کے ساتھ ہونے والی تمام واقعات کو عوام کے سامنے رکھا جائے ۔ باڑہ سیاسی اتحاد کی طرف سے تعزیتی ریفرنس میں جماعت اسلامی، خیبریونین پاکستان،پاکستان مسلم لیگ (ن)،عوامی انقلابی لیگ، پاکستان پیپلز پارٹی،جمیعت علماء اسلام، عوامی نیشنل پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سینئر و جونیئرز کارکنان سمیت باڑہ کے عوام نے شرکت کی۰ ائند اجلاس بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے باڑہ میں منعقد کیا جائیگا جسمیں شاہ زیب قتل کیس میں ہونے والے پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا اور آگے کا لائحہ عمل بنایا جائیگا۰ترجمان باڑہ سیاسی اتحاد
Content Credit: Abur Raziq