News

….معروف خیل اور مرگھٹ خیل کے مابین تیگہ

ضلع خیبر تحصیل باڑہ قبیلہ اکاخیل کے ذیلی شاخ معروف خیل اور میرگھٹ کے درمیان جاری زمینی تنازعہ میں آفریدی مشترکہ اقوام اور ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے فائر بندی ( تیگہ) رکھ کر دونوں قبیلوں کو خونریز تصادم سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئے۔تفصیلات کے مطابق فرنٹئیر روڈ عزیز مارکیٹ میں جاری جرگہ نے طویل مشاورت کے بعد دونوں فریقین کے درمیان مزاکرات اور ثالثی کردار ادا کیا تاہم ایم پی اے شفیق آفریدی اور آفریدی اقوام کے مشترکہ جرگہ مشران نے دونوں فریقین کے درمیان 5 اپریل تک فائر بندی (تیگہ) رکھ دیا۔ذرائع کے مطابق مشترکہ جرگہ ممبران میں ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی، ملک دوران گل، ملک وارث، شاہ فیصل، مجیب الرحمان، نصیب حاجی، ہاشم خان، عبداللہ شاہ، ملک محمد آمین، ڈاکٹر عبدالجبار، عبدالواحد اور حاجی کپتان شامل تھے جبکہ تپہ میرگھٹ خیل سے مولانا معروف جان،شاہ دل خان، نواب جان، ڈاکٹر رحیم اور تازہ خان تاہم تپہ معروف خیل سے دوران گل، شاہ میر صوبیدار، رئیس خان، میوہ جان، عبدالحبیب اور عبدالمنان شامل تھے۔ جرگہ ممبران اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان 5 اپریل تک فائر بندی کرکے تیگہ رکھ دیا گیا اور دونوں فریقین کو مزکورہ زمین پر کسی بھی قسم کا تعمیراتی کام وغیرہ کو نہ کرنے کا پابند بنا دیا گیا۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شفیق آفریدی نے کہا کہ دونوں فریقین کے تنازعہ کو ختم کرنے میں تمام قوم اکاخیل کیساتھ ملکر کردار ادا کرینگے اور آفریدی مشترکہ جرگہ کو اگاہ کرینگے۔ آفریدی جرگہ ممبران نے بات کرتےہوئے کہا کہ فائر بندی (تیگہ) کے دوران اگر کسی بھی فریق نے تجاوز کی تو اس موقع پر آفریدی جرگہ متعلقہ فریق سے قبائلی روایات کے مطابق فیصلہ دینگے۔

Related Articles

Back to top button