News

عوامی انقلابی لیگ کا چوتھا یوم تاسیس

عوامی انقلابی لیگ کے چوتھے یوم تاسیس کے موقع پر قرار داد انقلاب کنونشن میں تحصیل باڑہ میں تباہ شدہ گھروں کے سروے کی دوبارہ شروعات ،رشوت اور سیاسی اثر و رسوخ کے خاتمے اور سروے کو (اف ڈی ایم اے) اندراج کارڈ پر کرنے کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر تباہ شدہ گھروں کی بحالی اور افسر شاہی کی روایتی سستی اور عدم توجہی کیخلاف ایک نتیجہ خیز جدوجہد کا اعلان کریں گے۔
عوامی انقلابی لیگ قبائلی اضلاع کی نمائندہ پارٹی ہے اپنی نمائندگی کا حق ادا کرکے عوام کی ہر حق کو حکومت سے چھین کر کے دم لیں گے۔
تحصیل باڑہ کے تمام اقوام کے افراد بغیر کیسی تفریق میں پڑے انقلاب کنونشن میں اپنی شرکت یقینی بنائے تاکہ حکومتی ایوانوں میں ارتعاش محسوس ہو اور عوام کی مسائل سے خواب خرگوش کے مزے لوٹنے والے منتخب نمائندوں کو عوام کی خدمت پر مجبور کئے جائے۔
پریس ریلیز

Related Articles

Back to top button