News
Trending

اکاخیل ترقیاتی نیٹورک کا 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سپورٹس گالا کا انعقاد

باڑہ۔۔۔ 23 مارچ کے حوالے سے تحصیل باڑہ اکاخیل میلوٹ سپورٹس گراؤنڈ پر #اکاخیلترقیاتینیٹورک کے تعاؤن سے ایک روزہ سپورٹس گالا منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی 166 وینگ لیفٹننٹ کرنل حسن جاوید، چیف آف آکاخیل ملک ظاہر شاہ ، ایس ایچ او باڑہ ملک اکبر آفریدی ، ایس آر ایس پی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سرتاج نبی، ملک اصغر گل، صدر باڑہ پریس کلب خادم خان آفریدی, ساجد خان آفریدی سمیت دیگر قومی مشران، تماشائیوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
سپورٹس_گالا میں کرکٹ ، ولی بال ، چیئر گیم اور رسہ کشی کے مقابلے منعقد کیئے گئے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کھیل کود ایک مثبت سرگرمی ہے جو کہ علاقے کی امن کی نشانی ہے جس کی وجہ سے عوام کے مابین پیار ، محبت اور بھائی چارے کو فروع دیتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان 23 مارچ ہمیں یکجہتی کا درس دیتا ہے ہم اپنے ملک اور قوم کی دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
یاد رہے کہ سپورٹس گالا میں ولی بال میچ 166 وینگ ٹیم نے جیت لیا ،
رسہ کشی کا مقابلہ باڑہ پولیس نے جیت لیا جبکہ
کرکٹ میچ میلوٹ ٹائگر ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔

Related Articles

Back to top button