News

کمر خیل نے پولیو بائیکاٹ ختم کیا۔

ضلعی انتظامیہ اور کمر خیل قبائل کے مابین مذاکرات کامیاب ۔ پولیو بائکاٹ ختم کمر خیل قبائل۔ معاوضہ چیک رمضان سے قبل ریلیز کروائنگے ضلعی انتظامیہ۔تفصیلات کے مطابق کمر خیل قبائل کے دہشت گردی سے تباہ شدہ گھروں کے معاوضہ چیکس کئ سالوں سے نہ ملنے اور متعدد خاندانوں کو سروے سے محروم رکھنے کی وجہ سے کمر خیل قبائل نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے بائکاٹ کیا تھا اور انکا مطالبہ تھا کہ جب تک ہمارے تباہ شدہ گھروں کی روکے گئے معاوضوں کی ادائیگی نہیں ہوتا اور جتنے خاندان سروے سے رہ چکے ہیں انکو سروے میں شامل نہیں کیے جاتے تب تک پولیو مہم کا بائکاٹ جاری رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور کمر خیل قبائل کے مابین ملک جان ولی خان آفریدی،انسپکٹر ثابت خان آفریدی،طارق آمین آفریدی،صابر آفریدی اور کمر خیل پانڑہ کے چئیرمن خلیل خان آفریدی پر مشتمل ثالثی جرگہ کی کوششوں سے کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں کمر خیل قبائل نے پولیو ویکسین کی بائیکاٹ کا اعلان تحصیلدار غنچہ گل کے اس یقین دہانی اور وعدے پر ختم کردیا کہ کمر خیل قبائل کے زیر التوا معاوضوں کی تمام چیکس رمضان المبارک سے قبل ریلیز کیے جائیں گے اور جو خاندان سروے سے رہ گیے ہیں انکی تباہ شدہ گھروں کی سروے فوری طور شروع کرواکر تمام متاثرین کو سروے میں شامل کروائیں گے۔ اس حوالے سے کمر خیل قبائل نے ایک 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیاہے جو سروے سے محروم افراد کی صحیح نشان دہی اور متعلقہ امور کی نگرانی کرینگے

Contents and pictures by: Abdur Raziq Afridi

Related Articles

Back to top button