News
معاشرے کی ترقی کیلئے، تعلیم بہت ضروری ہے۔
باڑہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشرے میں اعلیٰ تعلیم کے بدولت انسان اعلیٰ مقام تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔قبائلی طلباء انتہائی ذہین اور محنتی ہیں انہیں تعلیمی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ہمارے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر مستقبل میں قوم وملک کی تعمیر وترقی میں اپنے خداداد صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صف شامل کرنے کیلئے کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار معروف کاروان کاروان کے چیرمین حاجی معروف آفریدی نے حصارہ سکول ارجلی ندی میں تقریب انعامات پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کئے اس موقع پر انکے ہمراہ حکیم خان بھی موجود تھے جبکہ سکول پرنسپل نواب آفریدی نے آخر میں انکا شکریہ ادا کیا
By: Abdur Raziq Afridi