News

تیراہ قوم اکاخیل کے تمام مطالبات مان لئے گئے

تیراہ قوم اکاخیل کے تمام مطالبات مان لئے گئے اور قوم نے متفقہ طور پر احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ۔ ایس ایچ او باڑہ ملک اکبر آفریدی کے ہدایت پر تیراہ قوم اکاخیل کے اس احتجاج کے دوران ایس ائی خیال گل آفریدی اور کیپٹن عزیز صاحب نے نہ صرف حکومت اور انتظامیہ کا کردار ادا کیا بلکہ قوم اور حکومت کے درمیان ثالث کے طور پر اپنا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے قوم اکاخیل کے مطالبات مان لئے گئے اور احتجاج ختم کر دیا گیا۔آج سے قوم اکاخیل کے علاقے میں خشک لکڑیوں کے لے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔قوم کے زمینداروں کو اپنے فصلوں کیلئے یوریا کھاد لانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی ۔تیراہ متھرئے روڈ کچھ تنازعات کی وجہ سے ٹھیکدار نے کام روک دیا تھا ۔مزاکرات کے نتیجے میں وہ تمام تنازعات بھی ختم کر دئے گئے ٹھیکدار کل سے روڈ پر کام شروع کردے گا ۔یاد رہے کہ قوم اکاخیل نے اپنے مطالبات کے نہ ماننے کی صورت میں پولیوں سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا ۔لیکن ان کے مطالبات مان لئے اب وہ پولیوں عملے کے ساتھ تعاون بھی کریں گی اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گی ۔قوم اکاخیل کے مشران و کشران بشمول اکاخیل_قومی_کونسل، زوان اکاخیل اتحاد نے ایس ائی خیال گل آفریدی اورکیپٹن عزیز صاحب کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بہترین کردار ادا کرنے پر پوری قوم کی طرف ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔مزاکرات کے دوران ایس ائی خیال گل آفریدی کے ساتھ رادی گل اور زاہد آفریدی بھی موجود تھے۔

Contents and pictures by: Shahid Afridi

Related Articles

Back to top button